مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ اور دیگر مقامات پر صہیونی فضائیہ نے دوبارہ جارحانہ حملے کئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی جنگی جہازوں نے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ضاحیہ کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ العھد ویب سائٹ نے کہا ہے کہ اب تک ضاحیہ پر مجموعی طور پر 30 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں۔
گذشتہ روز صہیونی فضائیہ کے حملے کے بعد حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی متضاد خبریں سامنے آئی ہیں تاہم حزب اللہ کی طرف سے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
رائٹرز سمیت بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ پر حملے کو ناکام قرار دیا ہے۔
بیروت پر حملے کے بعد مختلف ممالک میں حزب اللہ اور مقاومت کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ